تمام سیا سی پارٹیاں 30 اپریل 2022 تک اپنے امیدواروں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندے نامزد کریں اور اختیار نامہ جاری کریں، فیاض حسین مراد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مرادنے تمام سیاسی پارٹیوں کو مطلع کیا ہے کہ 30 اپریل 2022 تک اپنے امیدواروں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندے نامزد کریں اور اختیار نامہ جاری کریں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 25 کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن پارٹی بنیادوں پر ہونگے لہٰذا تمام سیاسی پارٹیاں 30 اپریل تک پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندوں کو اختیار نامہ جاری کر دیں اور دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کریں بعد از ایں کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے