پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جارحانہ سیاست پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کے معاملے پر ارکین کی الگ الگ تجاویز سامنے آئیں تاہم انہوں نے عمران خان کو استعفوں سے متعلق ہر قسم کے فیصلے پر فری ہینڈ دیا۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ عوام کے پرامن احتجاج پر کیا کہیں گے، عمران خان نے جواب دیا کہ عزت اللہ دیتا ہے۔ پارلیمانی اجلاس کے لئے ہال میں پہنچنے پر اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔