وزیراعظم نےبوجھل دل کےساتھ سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی آئین میں گنجائش ہے،تحریک کوپیش کرنااپوزشین کاحق ہےاوردفاع کرنا حکومت کاحق ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق اجلاس کی کارروائی جاری ہے اور ہم سیاسی اور آئینی طریقے سے اس کے دفاع کا ارادہ رکھتےہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ آئین کااحترام ہم سب پر لازم ہے تاہم پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری پڑی ہے۔

شاہ محمود نے تسلیم کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی آئین میں گنجائش ہے، تحریک کو پیش کرنا اپوزشین کا حق ہے اور ہمارا دفاع کرنے کا حق ہے،ہم سیاسی اور آئینی طریقے سے اس کے دفاع کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہم نے نہ پہلے کبھی آئین شکنی کی اور نہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے