عوام کے مسائل حل کرکے مجھے دلی سکو ن ملتا ہے،حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد دمڑسے اپنے آفس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی نے تقریباً 87 سے زائد لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے احکامات دیئے۔ وزیر منصوبہ بندی نے فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے، ہاتھ ملایا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ آپ نے  اپناآفس عام آدمی کیلئے کھولا ہے۔ آپ عوام سے ہیں اور عوامی مسائل بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیر ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی وترقیات نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کا عام آدمی وزیر منصوبہ بندی ہے میرا رشتہ عوام سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ آپ کے مسائل حل کرکے مجھے دلی سکو ن ملتا ہے، یہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطہ آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگااور میں روایتی انداز سے کاموں کو نہیں چلاؤں گا۔ صوبے کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہے اور آپ کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے