وزیراعظم عمران خان سے عسکری قیادت کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم عمران خان سے عسکری قیادت کی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جبکہ اجلاس میں عسکری قیادت کو خفیہ مراسلہ دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خط لہراتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تحریری طور پر دھمکی دی گئی لیکن میں نہ کسی کے آگے جھکا اور نہ ہی اپنی قوم کو جھکنے دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے