بلوچستان میں لسشمینا کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں لسشمینا کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی،صوبے میں اس بیماری سے متاثر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد ساڑے سولہ ہزار سے تجاوز کرگئی، محکمہ صحت کے پاس اس بیماری میں لگائے جانے والے انجکشن دستیاب نہیں ہے، محکمہ نے انجکشن کی فراہمی کیلئے ڈبلیو ایچ او سے مدد مانگ لی جبکہ فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے بتایا کہ ایک مکھی کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری لشمینا صوبے میں پھیل رہی ہے صوبے کے سولہ اضلاع میں لشمینا کے ساڑے سولہ ہزار مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ ایک اندازہ ہے کہ صوبے میں اس مریض سے متاثرہ مریض کی تعداد بیس سے تیس ہزار تک ہوسکتی ہے،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ لشمینا کے علاج کیلئے انجکشن کی ضرورت ہے جو بلوچستان سمیت ملک بھر میں دستیاب نہیں ہیں ایک مریض کے مکمل علاج کیلئے بیس انجکشن کی ضرورت ہے محکمہ صحت نے ڈبلیو ایچ او سے انجکشن کی فراہمی کیلئے مدد طلب کی،اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت نے انجکشن کی خریداری کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری بھجوا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے