کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکاڈ،1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 35460ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6اضلاع سے کورونا وائرس کے 179ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 81افراد کے نتائج آنے با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 4افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد35064ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 18ہے جن میں سے 1ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378 اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکاڈ،1کیس رپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائرس
