گنداواہ میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

گنداواہ (ڈیلی گرین گواد ر) گنداواہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویزذرائع کے مطابق گنداواہ روڈ پربارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اورلیویزفورس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی۔ ریسکیو کارکنوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمی کوٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا۔دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے