اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگی، شیخ رشید

کوئٹہ :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے،ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگی،ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے اور اسکے بعد بھی ہمیں تنگ کئے رکھنا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مولانا غفور حیدری نے بھی فلائٹ میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے