لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بلا سود قرضوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہتا ہوں کے وہ ٹیکس ادا کریں تاکہ اسے نچلی سطح کے عوام پر خرچ کیا جائے وزیراعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ہے جس کی وجہ سے سے بجلی اور پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنا تھا۔ نبی کریم ﷺ نے مدینے کی جو مثالی ریاست قائم کی اس میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں تھا اور ریاست نے معاشرے کے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی تھی۔ بدقسمتی سےہم نے ا س نظریے سے روگردانی کی جو قیام پاکستان کی بنیاد تھا۔ دنیاکے کئی غیر اسلامی ممالک ریاست مدینہ کے زریں اصولوں کو اپنا کرترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گئے جبکہ مسلمان ان کو ترک کرکے زوال کا شکار ہو گئے۔عمران خان نے کہاکہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ دنیا میں اس کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔ ہمارے پاس جتنازیادہ پیسہ جمع ہو گا عوام پر اتنا ہی زیادہ خرچ کریں گے اور ریلیف دیں گے۔ 45 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع کی ہے، اس کا آغاز پسماندہ علاقوں سے کیا۔دیہات میں ساڑھے 3 لاکھ روپے تک جبکہ شہروں میں 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ لوگ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں ۔ گھر کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے قرض دیاجائےگا۔ حکومت نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے گی تاکہ و ہ اپناروزگار کمانے کے قابل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں بہت مواقع موجود ہیں، نوجوان 6 سے 12ماہ میں آئی ٹی کی ضروری تربیت دی جا سکتی ہے ۔ اگلے سال تک 45 لاکھ خاندانو ں کو ایک ہزارارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔ حکومت کے اقدامات کا مقصد عوام کو اپنے پائوں پر کھڑاکرنا ہے تاکہ لوگ اپنا روزگار کمانےکے قابل ہو سکیں کیونکہ حکومت ہر کسی کو ملازمت نہیں دے سکتی۔ اپنے گھر کی تعمیر ہر فرد کاخواب ہوتا ہے ، بینک پہلے عام آدمی کو قرضے نہیں دیتے تھے اور صرف پیسے والے لوگ ہی اپنا گھر تعمیر کرسکتے تھے۔ بڑی تعداد میں لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں ۔ کراچی میں 40 فیصد لوگ کچی آبادیوں کے رہائشی ہیں۔
اگلے سال تک 45 لاکھ خاندانو ں کو ایک ہزارارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے : وزیراعظم عمران خان

ٹیگز:
وزیراعظم
