بلوچستان کے عوام انکی مرضی کے مطابق اپنے عوامی نمائندے منتخب کرنے کی اختیار دیا جائے،رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو گفید شنیدسے حل کرکے بلوچستان کے عوام کو بحیثیت اس ملک کے باسی تسلیم کیا جانا چاہیے، نیشنل پارٹی ایک جمہوری قوم پرست سیاسی جماعت ہے ہماری شروع ہی سے موقف رہی ہے کہ بلوچستان کے مسائل بندوق اور طاقت سے حل ممکن نہیں ہے، بلوچستان کو جس تجربہ گاہ کے طور استعمال کرکے راتوں رات پارٹیاں بناکر عوام پر مسلط کردی گئی ہے یہ تمام تجربات ناکام ہوچکی ہیں،بلوچستان کے عوام انکی مرضی کے مطابق اپنے عوامی نمائندے منتخب کرنے کی اختیار دیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام اباد اور کوئٹہ سے ائے ہوئے سنیئر صحافیوں تجزیہ نگاروں بلوچستان کے سنیئر صحافی شہزادہ ذلفقار اسلام آباد سے عامر رانا ضیاالرحمن صفدر،عمران اکبر نوتیزئی کی پنجگور پہنچنے پر بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری بلوچستان بھلین بلوچ،حاجی صالح محمد بلوچ، حاجی محمد اکبر بلوچ،حاجی محمد ایوب دھواری،چیئرمین عبدالمالک بلوچ،شیرعلی وزیر بلوچ، محب کریم بلوچ، بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ،آصف بلوچ،محمد یونس ملنگ موجود تھے،رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ73 سالوں کی مسلسل محرمیوں اور ناانصافیوں نے بلوچستان کے عوام کو انتہائی رنجیدہ کردیا ہے،معدنی وسائل اور دولت سے مالا مال بلوچستان اج بھی پسماندگی کا شکار تعلیم صحت پانی بجلی دیگر بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہیں،بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں بھی نان شبینہ کے محتاج روزگار کو ترس رہے ہیں،اس ملک کے حاکموں نے بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے گفت شنید کا ماحول پیدا کرنے کے بجائے ہمیشہ بلوچستان کو تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کرکے راتوں رات پارٹیاں بنا کر عوام پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی ہے،بلوچستان کے عوام ملک دشمن نہیں ہیں ہم بھی اس ملک کے باسی ہیں جو حق اس ملک کے عوام کو حاصل ہے،بلوچستان کے عوام کو بھی حاصل ہونا چاہیے اس ملک کے چلانے والے بلوچستان کو تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کے بجائے بلوچستان کے حقیقی جمہوری سیاسی جماعتوں سے گفت شنید کا ماحول پیدا کرکے بلوچستان کے مسائل کا حل تلاش کرے،طاقت کسی بھی مسلے کا حل نہیں ہے اور بلوچستان کے عوام کو بھی اس ملک کے حقیقی باسی تسلیم کریں نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی قوم پرست پارٹی ہ ے نیشنل پارٹی بلوچستان کے مسائل کو گفت شنید سے حل کرنے کی حامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے