بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ،15 نئے کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ،15 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35309 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34760 ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 175 ہے جن میں سے 6 مریض ہائی فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 374 اموات ہوچکی ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے