سی ٹی ڈی کراچی نے خضدار میں کارروائی سے متعلق آگاہ نہیں کیا، محکمہ داخلہ بلوچستان

کوئٹہ ر(ڈیلی گرین گوادر) صحافی اطہر متین قتل،سی ٹی ڈی کراچی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کی اجازت کے بغیر خضدار میں کارروائی کر ڈالی محکمہ داخلہ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کراچی پر اختیارات سے تجاوزکاالزام عائد کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں مسلح افراد کی جانب سے صحافی اطہر متین کوقتل کیا گیا۔اس سلسلے میں کراچی سی ٹی ڈی کی جانب سے خضدار میں کارروائی کے دوران عابد علی سمیت 3افراد کو گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے لیکن محکمہ داخلہ بلوچستان لاعلم نکلی،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے خضدار میں کارروائی سے متعلق آگاہ نہیں کیا حالانکہ کارروائی سے قبل سی ٹی ڈی کو اجازت درکار تھی جو نہیں لی گئی کارروائی سے متعلق تاحال سی ٹی ڈی نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں ہیں محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے