ملک کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے، وزیراعظم : عمران خان

سوات: سوات میں عوامی اجتماع سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے ڈاکو اکٹھے ہو گئے ہیں، ڈاکو کہتے ہیں ہم پیسہ واپس نہیں کریں گے، سارے ڈاکوؤں کا نام لیا، ڈیزل کا نہیں لیا، یہ جانتے ہیں عمران خان این آر او نہیں دے گا،

وزیراعظم نے کہا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سوات مکمل طور پر بدلنے والا ہے، اس قسم کی خوشحالی آ رہی ہے جو پہلے سوات میں نہیں آئی
ایک ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے، ایسے چہرے بناتے ہیں کہ سب کو ترس آ جاتا ہے، نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کیلئے فوج میں بغاوت کی کوشش کر رہا ہے، یہ پیسوں کا پجاری ہے، ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا، آج دونوں اپنی کرپشن بچانے کیلئےاکٹھے ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے، لندن میں بیٹھے شخص نے این آر او کیلئے بڑی کوشش کی، نواز شریف فوج کو کہہ رہا ہے بغاوت کرو، اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں، مشرف نے این آر او دے کر سب سے زیادہ ظلم کیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی، سیاحت بہت تھوڑے وقت میں خوشحالی لاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے