وزیراعظم اپنے لوگوں سے پھرکہہ دیں گھبرانا نہیں، مونس الٰہی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ق لیگ کے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہیں سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کو وزیر اعظم تگڑا ہو کر کہہ دیں کہ حالیہ سیاسی ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں ہے
وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بارپھر پی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں ،سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے،مونس الہیٰ نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں پاکستان کےلیے ڈیمز بنانا ضروری ہے۔ جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔
وزیر آبی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے بیان کے بعد اپوزیشن بلخصوص شہباز شریف کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہوگیا، 18 فروری کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں کرپشن کا پیسہ جمع کروانے والے پر فرد جرم عائد ہورہی ہے، شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کا بھی حساب دیا پڑے گا۔