بولان ، رشتے کے تنازعے پرفائرنگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بولان کے علاقے میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویزکے مطابق پیر کو بولان کے علاقے گور میں رشتے کے تنازعے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالطیف اور خاتون سونیا بی بی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے