وزیراعلیٰ بلوچستان کی محمود خان اچکزئی سے ملا قات ،پارٹی کےچیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو کی پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی سے ملا قات، محمود خان اچکزئی کو پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی زئی سے انکی رہائشگاہ پر ملا قات کی ملا قات میں دو نوں رہنماؤں کے درمیان صوبے اور ملک کی سیاسی صورتحال،صوبے میں امن وامان کی صورتحال،درپیش مسائل اور وسائل کو برو ئے کار لانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ میر عبدا لقدوس بزنجو نے چیئرمین پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کو حکومت کی ترقیاتی پالیسی اور ریکو ڈک منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ اور محمود خان اچکزئی کو پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے مبارکباد دیتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر پشتونخواء ملی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی زئی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کارہائیش گاہ آنے پرکا شکریہ ادا کیاملا قات میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے