کابل : یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے میں 20 طلبہ جاں بحق 50 کے قریب زخمی

کابل: میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں علی الصبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے علاقے کو خالی کردیا۔

فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔

دہشتگردوں کے حملے سے 20 طلبہ جاں بحق ہو گئے۔ 50 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حملہ آوروں کی تعداد ممکنہ طور پر تین ہے اور اب تک 20 افراد کے جاں بحق ہونے اور 50 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

میڈیا کے مطابق طالب علم کا کہنا تھا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔

افغان حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جو یونیورسٹی کے اندر داخل ہوچکی ہے اور اب تک حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
افغان طالبان نے اس حملے کے فوری بعد کہہ دیا کہ ان کا اس مسلح کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن ماضی میں افغانستان کے مختلف شہروں میں سال ہا سال تک بڑے اور اہم تعلیمی اداروں پر داعش سمیت مختلف انتہا پسند گروپ خونریز حملے کرتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے