وینکوور (ڈیلی گرین گوادر) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے 2026 ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کی مجموعی انعامی رقم 871 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔یہ فیصلہ وینکوور میں منعقدہ فیفا کونسل اجلاس میں منظور کیا گیا، تاہم فیفا کو ٹکٹوں کی قیمتوں اور تجارتی شراکت داریوں پر تنقید کا سامنا بھی ہے۔ٹیموں اور انعامی رقم بلکہ کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اس بار ایونٹ کے لیے مختص رقم گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں لگ بھگ دوگنا زیادہ ہے۔ایونٹ کی تیاری کے لیے ہر ٹیم کو 15 لاکھ ڈالرز سے بڑھا کر اب 25 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالرز ملیں گے جبکہ 2022 میں 90 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے۔یعنی محض کوالیفائی کرنے پر ہی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مل جائے گی جبکہ مزید رقم ان کی کارکردگی کے مطابق دی جائے گی۔
فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلیے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

ٹیگز:
فیفا
