طلبا ء احتجاج ختم کرکے اپنی پڑھائی پرتوجہ دیں ، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے طلباء مطمئن رہیں صوبائی حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے انکی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل کالجز کے طلباء کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کوتاہی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہواجنہوں نے ا سے سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا تاہم موجودہ حکومت اس کے حل میں کوتاہی نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پی ایم سی کے ساتھ ملکر اس مسئلہ کے حل کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ خود بھی اسلام آباد جاکر چئیرمین پی ایم سے ملاقات کرینگے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبا ء اپنا احتجاج ختم کرکے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اطمینان رکھیں کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکا مستقبل کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے