بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کوترقی یافتہ بنائیں گے ، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ صوبے کے ان باصلاحیت افراد سے مخاطب ہوں جو ملک کا مستقبل ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے وائس چانسلر فاروق بازئی اور ان کی پوری ٹیم کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، اینجینرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) 17 ویں کانووکیشن کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی احمد فاروق بازئی، پارلیمنٹرین، بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان، صوبائی سیکرٹریز سمیت والدین اور اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی. واضح رہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی کے 17ویں کانوکیشن کے دوران 800 گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 75 اسٹوڈنٹس کو گولڈ مِڈلز سے نوازے گیے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 17 ویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹس کیلئے گولڈ مِڈلز اور اسناد کا حصول خوش آئند ہے اور تمام فارغ التحصیل طلباء وطالبات کی انتھک کاوشیں مبارکباد کے مستحق ہیں. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کو ترقی یافتہ بنائیں گے اس ضمن میں بیوٹمز کے اساتذہ کرام نے نوجوانوں کو کامیاب عملی زندگی کے قابل بنایا. انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو والدین کی تربیت کے بعد تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام ہی ہیرے تراشتے ہیں. فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تحقیق سے معاشرے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اکثر اوقات بیروزگار نوجوان ساری زندگی روزگار کی تلاش میں مارا مارا پھرتے ہیں لیکن بیوٹمز یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نئے راستے نکال کر اپنی ایجادات سے روزگار کے مواقع خود پیدا کریں گے. اداروں کا اصل مقصد نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے لہٰذا نوجوان کا فریضہ ہے کہ وہ عملی کام ہر زیادہ توجہ دیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تعلیم کو عملی شکل دیکر ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد بھی معاشرے کے کام آنا ہے نوجوان اپنی محنت اور تعلیم کے بل بوتے پر غربت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کریں. آج کے اس تاریخی دن کے موقع پر نوجوان مسلسل اور انتھک محنت کو شعار بنانے کا عہد کریں. انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل لینے اور ڈگریاں لینے والے انسانیت کی خدمت میں مقابلے کا رجحان برقرار رکھیں گورنر بلوچستان شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ حضورﷺکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آج بھی انسانیت کی تاریخ میں پہلا نام حضور ﷺکا ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے