بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورگیس پریشرکی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،مولانا عبد الرحمن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حاجی محمد شاہ لالا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمدمولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد نے کہا ہے کوئٹہ کو مسائل کے گرداب سے نکالنے عوام کی امیدیں جمعیت سے وابستہ ہیں، صفائی، پانی، گیس، بجلی توجہ طلب اور بنیادی مسائل ہیں، جب تک کوئٹہ کے عوام کو ان مسائل سے نجات نہیں ملتی ترقی کا خواب مکمل نہیں ہوگا۔ توسیعی منصوبے کی سست سے روی سے سریاب روڈ سبزل روڈ کے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ جے یوآئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،بار بار شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے بارش اور بادل کے موسم کے باعث شمسی /سولر سسٹم کام نہ کرنے کی وجہ سے دن اوررات کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی طور پر پریشان کردیا ہے، اس حوالے عوامی حلقوں کی جانب سیسوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی،اس بے حسی اور غفلت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی متعلقہ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے بارہا متعلقہ حکام سے ملاقاتوں میں ان پر مسائل پر ان کی توجہ مبذول کروائی ہے مگر یقین دہانیوں کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے