گوادر کو مسقط عمان کا حصہ قرار دینے والے تاریخ کامطالعہ ضرور کریں، بی بی ملک ناز بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ خاتون رہنماء بی بی ملک ناز بلوچ نے بعض میڈیا چینل میں اینکر پرسن کی جانب سے اپنے پروگرام میں گوادر کو مسقط عمان کا حصہ قرار دینے کی باتوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گوادر بلوچستان کا حصہ اور گوادر بلوچستان کا دل اور اٹوٹ انگ ہے گوادر کو مسقط عمان سے جوڈنے کی کوشش قطعی طور پر درست نہیں ہے گوادر کو مسقط عمان کا حصہ قرار دینے والے تاریخ کامطالعہ ضرور کریں اگر گوادر بلوچستان کا حصہ نہ ہوتا تو ون یونٹ ٹوٹنے کے وقت گوادر کو بلوچستان کا حصہ کیوں قرار دیا جاتا انہوں نے کہا کہ ملک کے مڈیا چینل اور اسلام اباد میں بیٹھے فیصلہ کرنے والے اپنے انکھوں سے پنجابیت کا عینک اتار کر بلوچستان کے بارے میں غلط تجزیہ کرنے سے گریز کریں بلوچوں نے تیمور شاہ کو شکست دیکر گوادر سے بھگا کر حکمرانی کی ہے بعد میں 1957 کو نواب اکبر خان بگٹی اس وقت کے نائب وزیر دفاع پاکستان تھے گوادر کو خرید لیا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچ مر سکتے ہیں لیکن اپنی زمین کا کھبی سودا نہیں کرتے ہیں لہزا ملکی میڈیا چینل گوادر کو مسقط عمان کو حصہ قرار دینے کی باتوں پر نظرثانی کرکے تاریخ کو مطالعہ کرکے حقائق بیان کریں بلوچستان کو تقسیم کرنے کی پالیسی سے گریز کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے