میرعبدالقدوس بزنجو نےنعیم با زئی کو محکمہ مذ ہبی اموراوقاف اورڈاکٹرربا بہ بلیدی کوقانون وپارلیمانی امورکا پا رلیمانی سیکرٹری مقررکرد یا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ملک نعیم با زئی کو محکمہ مذ ہبی امور اوقاف اور ڈاکٹر ربا بہ خان بلیدی کو قانون و پار لیمانی امور کا پا رلیمانی سیکر ٹری مقرر کر دیا ہے۔پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے گزشتہ روز نامزد کئے گئے پار لیمانی سیکر ٹری عوامی نیشنل پارٹی کے رکن ملک نعیم با زئی کو محکمہ مذ ہبی امور اوقاف اوربلو چستان عوامی پارٹی کی رکن ڈاکٹر ربا بہ خان بلیدی کو محکمہ قانون و پار لیمانی امور کا پار لیمانی سیکر ٹری مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے چیف سیکر ٹری بلو چستان نے با قاعدہ طورپر نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے