کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے رہنما ء اور حلقہ پی بی 5کوئٹہ سے پارٹی کے نامزد امیدوار شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کے بغیر تعبیر نہیں ہوسکتا،مسلم لیگ(ن) بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہے،8فروری مسلم لیگ(ن) کی فتح کا دن ہوگا اور ہم عوام کی طاقت سے مرکز اور تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے سول ہسپتال کالونی جا کر اقلیتی رہنماشہزاد کندن کی رہائشگاہ جاکر کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ناقابل فراموش ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو انکے حقوق دے گی اور حلقے کی مسیحی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر مسیحی برادری کے معزین نے شیخ زرک مندوخیل کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔درایں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کوئٹہ سفر محمد خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی پی بی 42 کوئٹہ 5 کے لئے امیدوار زرک خان مندو خیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مسیحی برادری کا ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ناقابل فراموش ہے، زرک مندوخیل

ٹیگز:
زرک مندوخیل
