کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے صدر میر اسرار زہری کے گھر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کا پتہ لگائے کہ ان کے پس پردہ کیا عوامل ہیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے اپنے روایات ہیں جہاں اس طرح کے واقعات کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔
میراسرارزہری کے گھرپرحملے کی تحقیقات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جان محمد بلیدی

ٹیگز:
جان محمد بلیدی
