صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی دو روزہ دورے پر پیرکوکوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ علوی کے ہمراہ پیر کودو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،صدر مملکت دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر،وزیراعلیٰ، قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے، چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم، خصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے صدر مملکت کوئٹہ میں یتیم خانے میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ منگل کو بیوٹمز میں احساس کیش تقسیم پروگرام کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے،دوسری جانب خاتون اول بھی خواتین میں آگاہی، خواتین کے مختلف وفود، چھاتی کے سرطان کے حوالے سے منعقدہ تقاریب میں شرکت کریں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے