کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت سیاسی جماعتوں نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کے مسائل ہیں، عوام نا اہل حکومت کے خلاف گھروں سے نکلیں مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم عوام کی آواز ہیں ہم قوم کو موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلوائے گی، یہ بات انہوں نے اتوار کو سریاب روڈ، میزان چوک اور کچلاک میں 17نومبر کو پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف مارچ کے حوالے سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں مہنگائی کی بلند ترین جبکہ معیشت کو بد ترین سطح کر لاکھڑا کیا گیا ہے عمران خان نے عوام کی آمدن بڑھانے کی بجائے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیں اور عوام کو تبدیلی دی جو وہ بہت بری طرح محسوس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر چیز ترقی کے بجائے پستی کی جانب گامزن ہے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے حکومت پہلے ماضی کی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ داری ٹھہراتی تھی اور جب عوام نے یہ بیانیہ مسترد کردیا تو آج کل مافیاء، سٹے بازوں پر روپے کی قدرمیں کمی، چینی،آٹے کی مہنگائی کا الزام ڈال دیا گیا ہے حکومت جتنے چاہے مرضی بہانے بنا لے مگر اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ملک میں مہنگائی، معاشی بدحالی کی ذمہ دار موجودہ عمران خان کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے قیام سے لیکر اب تک عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کے ہر غلط فیصلے پر آواز اٹھائی ہے 17نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف مارچ میں عوام بھر پور انداز میں شرکت کر کے حکومت کے خلاف اپنا پیغام ریکارڈ کروائیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی موجودہ نااہل حکومت کا خاتمہ ہوگا اور عوامی طاقت سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی جو عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی
ملک میں ہرچیزترقی کے بجائے پستی کی جانب گامزن ہے، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
