17نومبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم بھر پور عوامی قوت کا مظاہر ہ کریگی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 17نومبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مارچ میں بھر پور اندازمیں شرکت کرکے بھر پور قوت کا مظاہرہ کریگی، مہنگائی اور حکومت کے خلاف مارچ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کے اجلاس میں طے کی جائیگی، نااہل حکومت کا جلد ہی خاتمہ ہونے والا ہے یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر 17نومبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم بھر پور عوامی قوت کا مظاہر ہ کریگی مسلم لیگ(ن) حسب سابق مارچ میں بھر پور اندازمیں شرکت کرکے اسے نا صرف کامیاب بنائے گی بلکہ حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی ہدایات موصول ہونے کے بعد پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کا اجلاس جلد از جلد طلب کیا جائیگا جس میں 17نومبر کے احتجاج کی حملت عملی طے کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے گزشتہ تین سالوں میں عوام کی حقیقی نمائندہ اور اپوزیشن ہونے کا حق ادا کیا ہے اور ہر فورم پر حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کی مخالفت میں آواز بلند کی ہے آج عوام میں جو شعور پایا جاتا ہے اسکا کریڈٹ بھی مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کے ہر کارکن نے بھر پور انداز میں اپنی آواز کو بلند کیااور ثابت قدمی کے ساتھ عوام دشمن حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا ہے پارٹی کے کارکن، حمایتی اور عوام پی ڈی ایم کے مارچ کی تیارتیاں شروع کریں اور اس میں بھر پور اندازمیں شرکت کر کے کامیاب بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے