ڈیرہ اللہ یار، معروف زمیندار نے خودکشی کر لی

ڈیرہ اللہ یار(گرین گوادر نیوز)ڈیرہ اللہ یار میں معروف زمیندار حاجی اکبر مری نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پو لیس کے مطابق گزشتہ شب دیر سے حاجی اکبر مری نے اپنے گھر واقع بھنگر کالونی میں خود پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کر لی پولیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے