عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں:مریم نواز شریف

گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مجھ سمیت کسی سیاستدان کا مقدمہ لے کر نہیں آئی بلکہ عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے تمام شہریوں کے کاروبار بند ہیں۔ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا ایسے ہی برا حال ہوتا ہے جیسا آج آپ کا ہے۔
کسی کو حق نہیں کہ وہ عوامی نمائندے کو نکالے۔ حکومت بنانے اور ختم کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہی حاصل ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے