رکھنی میں ہادیانی اور کھیتران قبائل کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی

کوہلو(گرین گوادر نیوز) بارکھان کے تحصیل رکھنی بواٹہ میں ہادیانی اور کھیتران قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔تفصیلات کے مطابق رکھنی میں ہادیانی او ر کھیتران قبائل کے درمیان قبائلی رنجش کی وجہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہو۔ا فائرنگ سے ایک شخص وڈیرہ ستار عیشانی موقع پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکاروں حوالدار سیف اللہ،سپاہی نادر خان اور سپاہی اللہ داد سمیت 7افراد شدید زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا ہے جس میں سے ایک شخص کی حالت خطر ے میں بتائی گئی ہے آخری اطلاعات آنے تک پولیس حکام کے مطابق پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تھی تاہم مقامی ذرائع نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ دونوں قبائل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ کشیدگی کی وجہ سے بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے