دریجی کے علاقہ امید آباد میں ماربل مائن میں بھاری پتھر کے زد میں آکر 2محنت کش جاں بحق ایک زخمی

لسبیلہ(گرین گوادر نیوز)دریجی کے علاقہ امید آباد میں ماربل مائن میں بھاری پتھر کے زد میں آکر 2محنت کش جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق مزدور کا تعلق دریجی سے بتایاجاتا ہے اس حوالے سے تحصیل دریجی سے آمد اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقہ امید آباد میں ماربل مائن سے پتھر نکالنے کے دوران تین محنت کش ایک بھاری پتھر تلے دب گئے حادثے کے نتیجے میں دو مزدور محمد رمضان اور محمد یاسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے کا شکار مزدوروں کا تعلق دریجی سے ہی بتایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے