سرکاری سطح پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھایا جانے والا ہر اقدام لائق تحسین ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھایا جانے والا ہر اقدام لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو درپیش مسائل ومشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے اور سرکاری ملازمت میں ان کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد اشد ضروری ہے تاکہ وہ بھی معاشرے کے ایک مفید شہری بن سکیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشیو پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امان اللہ کاکڑ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران صوبے میں یوتھ پالیسی اور معذور افراد سے متعلق نئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت بھی زیر بحث آئی اس موقع پر گورنر بلوچستان نے خصوصی افراد پر زور دیا کہ وہ جدید سائنسی ایجادات، سہولیات اور حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے مواقعوں سے استفادہ کر کے اپنے معاشرے میں ایک موثر اور فعال کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو روزگار کی فراہمی سے ان کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے