بےگناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سمنگلی روڈ کوئٹہ پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں وزیر اعلی نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے وزیراعلی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خاتمے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے