ڈیرہ اللہ یار،1 شخص کی تشدد شدہ لاش بر آمد

ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے سے تشدد شدہ لاوارث لاش برآمد سماجی تنظیم نے غسل و کفن دیکر تدفین کر دی تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی پولیس نے گزشتہ روز نواحی علاقے سے ایک نوجوان کی تشدد شدہ لاوارث لاش برآمد کر لی تھی لاش کو شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا تاہم چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود لاش کی شناخت نہ ہونے اور ورثاء نہ ملنے کے بعد لاش سماجی تنظیم ہمدرد ویلفیئر کے حوالے کردی گئی تنظیم کے چیئرمین محمد رضا خارانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاوارث لاش کو غسل و کفن دیکر مقامی قبرستان میں تدفین کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے