ہمیں امریکی فوجیوں کی اب کوئی ضرورت نہیں : عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی

بغداد: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مصطفیٰ الکاظمی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ان کی جانب سے امریکہ کا دورہ متوقع ہے جہاں ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہو گی۔
عراقی وزیر اعظم نے امریکی جنگی فوجیوں کے انخلا سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ عراقی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی جنگی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز اور فوج، امریکہ کے زیر قیادت اتحادی فوج کے بغیر ہی ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے