واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر)افغانستان میں بگرام ائیربیس پر امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق امریکا اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ائیربیس امریکاکو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، بگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیس پر امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ ائیر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق بگرام ائیربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے اور مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کررہے ہیں۔یاد رہے کہ 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے دوران امریکا نے 20 سال بعد بگرام ائیربیس افغان حکام کے حوالے کر دی تھی۔
بگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں ` ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیگز:
ڈونلڈ ٹرمپ
