سیوی(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے ایس ایس پی کچھی غلام مرتضی بھٹو پر ڈاکوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں عام شہریوں سمیت مسافروں اور ضلعی افسران کی جانیں بھی محفوظ نہیں رہیں اپنے مذمتی بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ گزشتہ شب دورانِ گشت ایس ایس پی کچھی غلام مرتضی بھٹو پر ڈاکوں کی جانب سے جان لیوا حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدامنی کے واقعات پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس کا خاتمہ کیا جا سکے سردار یار محمد رند نے کہا کہ کچھی ایک اہم علاقہ ہے جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں مسافر اور دیگر شہری سفر کرتے ہیں، لیکن جس دن سے فارم 47 کیایم پی اے کچھی پر مسلط ہوا اس دن سے امن و امان کی غیر تسلی بخش صورتحال کے باعث عوام کو مشکلات اور خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے زور دیا کہ عوام، مسافروں، سرکاری افسران اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کچھی میں امن و امان کی بہتری کے لیے خصوصی حکمت عملی مرتب کی جائے، ڈاکوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور شاہراہوں سمیت حساس علاقوں میں پولیس گشت اور سکیورٹی کے انتظامات مزید مثر بنائے جائیں سردار یار محمد رند نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام ضلع کچھی میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ شہری بلاخوف و خطر اپنی روزمرہ زندگی اور سفر جاری رکھ سکیں۔
کچھی میں امن و امان کی بہتری کے لیے خصوصی حکمت عملی مرتب کی جائے،سردار یار محمدرند

ٹیگز:
سردار یار محمدرند
