اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نثار احمد چیمہ نے پی آئی ڈی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل /پرنسپل انفارمیشن آفیسر (ای ڈی جی /پی آئی او) رئیسہ عادل سے ملاقات کی۔ انہوں نےملاقات کےدوران میڈیا کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اے جی پی آر میڈیا ہاؤسیز کو ادائیگیاں جلد از جلد اور بروقت جاری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ای ڈی جی/پی آئی او نے دورے کا خیرمقدم کیا اور میڈیا ادائیگیوں کے عمل کو رواں اور بروقت بنانے کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے درمیان جاری باہمی تعاون کو سراہا۔ نثار احمد چیمہ نے میڈیا ہاؤسیز کی ادائیگیوں کے جاری عمل کا جائزہ لینے اور ان کی تیز رفتار کارروائی کو آسان بنانے کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اسلام آباد کے ذیلی دفتر (ایس او سی) کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران نثار احمد چیمہ نے ایس او سی، پی آئی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی موثر ہم آہنگی اور مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق میڈیا ہاؤسیز کو ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنےمیں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔انہوں نے ایس او سی ٹیم کی ان کوششوں کا بھی اعتراف کیا جن کی بدولت ادائیگی کا عمل موثر طریقے سے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوا۔ انہوں نے میڈیا ادائیگیوں کی بروقت فراہمی کو آسان بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اور عملے کے تعاون اور رابطہ کاری کی بھی تعریف کی۔اس دورے سے ادائیگیوں کے عمل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے اور میڈیا کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے مابین ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا۔
اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی پی آئی او سے ملاقات،میڈیا کی بقیہ ادائیگیاں چند دنوں میں کلیئر کردی جائیں گی

ٹیگز:
پی آئی او
