بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر طبی عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق میڈیکل ٹیم جب نانا پاٹیکر کےفلیٹ پہنچی تو وہ بے ہوش تھے،جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر اداکار کی موت کی تصدیق کردی۔
اداکار کے ڈاکٹر نےبھارتی میڈیا کو بتایا کہ انکی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی،ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ہم نے نانا پاٹیکر کی جان بچانے کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل سی پی آر دیا لیکن انکی حالت میں بہتری نہ آ سکی جس کے بعد انہیں صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
نانا پاٹیکر نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے نمایاں مقام بنایا اورکئی یادگارکردار ادا کیے،نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتےتھے۔
نانا پاٹیکر اپنی آخری فلم شکتی شالنی کی شوٹنگ بھی مکمل کر چکے،جس میں ان کے ساتھ 23 سالہ اداکارہ انیت پڈا بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں،انکے انتقال کے بعد آنے والی اس فلم کے سیٹ کی لی گئی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
آدتیہ سرپوتدارکی ہدایت کاری میں بننےوالی اس ہاررڈرامہ فلم میں وینیت کمار سنگھ،وشال جیتھوا اور سیما بسواس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے،شکتی شالنی 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔
حال ہی میں ساجد نادید والا کی فلم ’ہاؤس فل 5‘میں اداکاری کی،جس میں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار نبھایا۔نانا پاٹیکر نے 1978میں فلمی کیریئر کا آغازکیا،انہوں نے’پرندہ‘،’کرانتی ویر‘،’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

