واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر)امریکاایران کے قریب اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا تعینات کر رہاہے۔
امریکی عہدیدار کی عرب ٹی وی سے گفتگو بتایا کہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ طیارہ بردار بحری بیڑے کا اسٹرائیک گروپ اتوار کو سان ڈیاگو سے خطے کی جانب روانہ ہوا۔
امریکی عہدیدار کا بتانا ہے کہ 2 ہزار سے زائد میرینز پر مشتمل میکن آئی لینڈ میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ بھی روانہ کیا گیا۔امریکی عہدیدار کے مطابق نومبر کے اختتام تک ایران کے گرد 3 طیارہ بردار بحری بیڑے اور 2 ایمفی بیئس لینڈنگ گروپس موجود ہوں گے،
رپورٹ کے مطابق خطے میں پہلے سے موجود تقریباً 50 ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ ہزاروں مزید اہلکار اور ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے فوجی آپشنز کو برقرار رکھنا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہاہےکہ صدر کے حکم پر نئی کارروائی کے لیے امریکی فورسز تیار ہیں۔

