ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) تمبو باباکوٹ میں قبائلی شخصیت میر نوریز خان عمرانی اور انکے محافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت چھ افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمبو باباکوٹ موضع صوبھانی کے ایریا میں گزشتہ شب قتل ہونے والے قبائلی شخصیت میر نوریز خان عمرانی اور انکے محافظ عرض محمد کھوسو کامقدمہ باباکوٹ پولیس تھانے میں میڈم شبنم عمرانی ولد مرحوم میر اللہ بخش عمرانی سمیت دیگر افراد زاہد جتوئی عبداللہ عرف فراز برڑو محمد اکبر عمرانی محمد اسحاق عمرانی خادم عمرانی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پرچھاپے مار رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
میر نوریز خان عمرانی اورانکے محافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت چھ افراد کے خلاف درج

ٹیگز:
میر نوریز خان عمرانی
