کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند،سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی، عابد بٹ،محمد عمر جتک، عارف خان نیچاری، دین محمد محمد حسنی،ملک وحید کاسی، ملک محمد حسین بنگلزئی، ظفر خان رند، سید منظور شاہ فضل محمد یوسفزئی، انجینئر نجیب اللہ مری نے بیان میں ڈھاڈر میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسر کی مزدور و عوام دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے کر تحقیقات کی جائیں رہنماؤں نے کہ مزکورہ آفیسر میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجز اور مستقل چھوٹی ڈیوٹی پر حاضر ملازمین سے جینے کا حق چھیننے کے درپے ہیں جو مختلف ہیلو بہانوں سے ملازمین کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں بند معزور اور دیگر ملازمین سے ناجائز کٹوتیوں نے محنت کشوں کے اہل و عیال کو فاقوں سے دوچار کردیا ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف آفیسر دھونس دھاندلی کے بل بوتے پر ناجائز طریقے سے ملازمین پر الزامات کے زریعے کئی ماہ کی تنخواہوں کی بندش کے بعد ایک دو تنخواہ دے کر خاموش اور اپنا حق مانگنے پر ہمارے محنت کش کو نوکری سے برطرفی کی دھمکیاں دیرہا ہیجو انسانی حقوق اور آئیین و لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور ناانصافی ہے اس کے علاوہ وہاں کے مقامی حلقوں سوشل میڈیا کی اطلاعات شکایات کے تناظر میں اس وقت میونسپل کمیٹی شدید بدانتظامی اور مبینہ بدعنوانی کا شکار ہے جس کا غریب ملازمین بھی شکار ہوئے ہیں بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری بلدیات سیکرٹری پی ایل جی بورڈ کو توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ چیف آفیسر کا تبادلہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ملازمین کی تنخواہوں اور کٹوتیوں کی تحقیقات کی جائیں۔ بصورت دیگر بلوچستان لیبر فیڈریشن چیف آفیسر کیخلاف احتجاج کی کال دے گی۔
ڈھاڈر میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسر کی مزدور و عوام دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے کر تحقیقات کی جائیں،خان زمان ٗعارف خان نیچاری

