ایئرپورٹ دھرنے کے باعث پیدا ہونے والی سکیورٹی تھریٹ کے پیشِ نظر زرغون روڈ اور گرد و نواح میں واقع تعلیمی اداروں میں اچانک تعطیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایئرپورٹ دھرنے کے باعث پیدا ہونے والی سکیورٹی تھریٹ کے پیشِ نظر زرغون روڈ اور گرد و نواح میں واقع تعلیمی اداروں میں اچانک تعطیل کر دی گئی۔سکول پہنچنے والے طلبہ کو واپس گھروں کو بھیج دیا گیا، جس کے باعث والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد والدین کو دوبارہ سکول پہنچ کر اپنے بچوں کو واپس گھر لے جانا پڑا۔ان سکولوں میں آج ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے تحت اٹھایا گیا۔
ایئرپورٹ دھرنے کے باعث پیدا ہونے والی سکیورٹی تھریٹ کے پیشِ نظر زرغون روڈ اور گرد و نواح میں واقع تعلیمی اداروں میں اچانک تعطیل

ٹیگز:
ایئرپورٹ