کراچی (ڈیلی گرین گوادر)عالمی ومقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5200روپے کمی ہوئی،فی تولہ سونا4لاکھ 19ہزار636روپے کا ہو گیا۔10گرام سونا4458روپے سستا ہو کر3لاکھ 59ہزار770روپےفی تولہ ہو گیا۔چاندی107روپے سستی ہو کر 6242روپے فی تولہ ہو گئی ۔ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا52ڈالر سستاہو کر 3972ڈالرفی اونس ہو گیا۔یادرہے کہ 3روز کےدوران فی تولہ سونا11ہزار600روپے سستا ہوا۔
سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی کمی

ٹیگز:
سونے
