کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیاگیا سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کا مقدمہ درج کرلیاگیا د ھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکارکی مدعیت میں کالعدم تنظیم کے رہنماء کیخلاف درج کیاگیا ہے مقدمہ انسداددہشتگردی،قتل،اقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیاہے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ٹرین کے ڈبہ سے ٹکرایا گذشتہ اتوار 24 مئی کوچمن پھاٹک کے قر یب دھماکے میں 14افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

ٹیگز:
کوئٹہ
