کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تربت میں ایف سی نے غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہونے والے 104افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق جمعرات کو فرنٹیر کور بلوچستان نے تربت کے علاقے میری میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہونے والی 35خواتین سمیت103افغان باشندوں کو گرفتارکرلیاجن کے پاس کوئی قانونی سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ ایف سی نے گرفتار افغان باشندوں کو مزید کارروائی کیلئے تربت پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
تربت میں ایف سی نے غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہونے والے 104افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
افغان
