کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے بدھ کو یہاں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکویوسف شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے میں بجلی کی صورتحال، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور پرانے و خراب ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ عوام کو درپیش بجلی کی قلت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لوڈ میں اضافے کے پیشِ نظر نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کا عملہ فوری طور پر عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ میرلیاقت لہڑی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بروقت بجلی کے بل ادا کریں تاکہ ادارے کو مالی استحکام حاصل ہو اور بہتر سروس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور علاقے میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
عوام کو درپیش بجلی کی قلت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،میر لیاقت لہڑی

ٹیگز:
لیاقت لہڑی
