واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو ’دہشت گردی کا عمل‘ قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اس واقعے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جو ’بدی، نفرت اور دہشت گردی کا عمل تھا، یہ ہمارے پورے ملک کے خلاف ایک جرم تھا۔امریکی صدر نے تصدیق کی کہ دن کی روشنی میں وائٹ ہاؤس سے دو بلاکس کے فاصلے پر ہونے والی فائرنگ کے بعد زیر حراست شخص ’افغانستان سے آیا ہوا غیر ملکی‘ ہے۔ٹرمپ مشکوک شخص 2021 میں ’ان بدنام زمانہ پروازوں کے ذریعے‘ امریکا پہنچا تھا، جو طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا کی طرف اشارہ تھا۔
وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ، 2 فوجی زخمی

ٹیگز:
وائٹ
